پیر,  02 نومبر 2026ء
نوابشاہ: سود کی ادائیگی کے لیے ماں کا 4 بچوں کو فروخت کرنے کا اعلان

نواب شاہ (روشن پاکستان نیوز) سندھکے ضلع نواب شاہ کی تحصیل قاضی احمد میں مبینہ سود خوری اور شدید ذہنی و مالی دباؤ سے پریشان ایک خاتون نے اپنے قرض کی رقم ادا کرنے کے لیے اپنے چار بچوں کو فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متاثرہ خاتون شمشاد بی بی نے مقامی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایک مبینہ سود خور انور شاہ لکھیاری ان سے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہا ہے، جس کی ادائیگی ان کے پاس موجود وسائل سے ممکن نہیں رہی۔

شمشاد بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ سود خور کی جانب سے مسلسل دباؤ اور رقم کے مطالبے کے باعث وہ اپنے بچوں کو فروخت کرنے جیسے انتہائی اقدام پر مجبور ہو چکی ہیں۔

انہوں نے مزید سنگین الزام عائد کیا کہ ان کے شوہر اللہ رکھیو کھوکھر کو بھی مبینہ طور پر پولیس کی مدد سے لاپتا کروا دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ان کا خاندان شدید مالی اور نفسیاتی بحران کا شکار ہو چکا ہے۔

متاثرہ خاتون نے پریس کانفرنس کے دوران حکومت اور اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی۔

گوجرانوالہ: ولیمے کے دن دلہن کا قتل، مرکزی ملزم کی کزن اور مقتولہ کی دوست گرفتار

انہوں نے وزیر داخلہ سندھ، انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ اور ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد سے مطالبہ کیا کہ ان کے لاپتا شوہر کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے، مبینہ سود خور کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کے خاندان کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں