اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میںمسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک بھرمیں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2400 روپے سستا ہوکر 463136 روپے پر آگیا،دس گرام سونے کی قیمت 2058 روپے کم ہوکر 397064 روپے ہوگئی۔
نیدرلینڈز کے مرکزی بینک نے امریکا اور کینیڈا میں رکھا اپنا 86 ٹن سونا برطانیہ منتقل کردیا
فی تولہ چاندی کی قیمت 39 روپے کی کمی سے 7059 روپے ہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 24 ڈالر سستا ہو کر 4406 ڈالر پر آ گیا۔











