هفته,  15  اگست 2026ء
ریاض ایئر کی جانب سے پاکستان کے فضائی مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): ریاض ایئر نے پاکستان میں فضائی آپریشنز کا آغاز کر دیا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق ریاض ایئر نے پاکستان میں فضائی آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔ ایئر لائن کی پہلی پرواز آر ایکس 660 ریاض سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

پی اے اے کے مطابق ریاض ایئر کی افتتاحی پرواز 69 مسافروں کے ساتھ اسلام آباد پہنچی، جہاں اس کی آمد پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔

ریاض ایئر ریاض اور اسلام آباد کے درمیان ہفتہ وار 7 پروازیں چلائے گی۔ افتتاحی پرواز 272 مسافروں کے ساتھ اسلام آباد سے ریاض کے لیے روانہ بھی ہو گئی۔

ترکیےکا ایف 16 لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا

ریاض ایئر کی افتتاحی تقریب میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے شرکت کی، جب کہ ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ذیشان سعید نے تقریب سے خطاب کیا۔

ڈی جی پی اے اے ذیشان سعید نے کہا کہ ریاض ایئر کی آمد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فضائی رابطوں میں مزید اضافے کا باعث بنے گی۔ انھوں نے کہا کہ ریاض ایئر کی آمد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فضائی تعاون میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

مزید خبریں