گندم فی من کی نئی قیمت سے متعلق بڑی خبر

لاہور(روشن پاکستنا نیوز) پنجاب میں گندم 3700 سے چار ہزار جبکہ خیبرپختونخوا میں 4700 روپے من فروخت ہو رہی ہے۔

سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم 3 ہزار 700 سے 4 ہزار روپے فی 40 کلوگرام میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا میں گندم کی قیمت 4 ہزار 700 روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آٹے کی قیمت 99 سے 110 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔ ان کے مطابق جب حکومت 3 ہزار روپے فی 40 کلوگرام کے حساب سے سبسڈی شدہ گندم فراہم کرتی تھی، اس وقت آٹے کی قیمت 91 روپے فی کلوگرام تھی۔

سرکاری گندم کی ترسیل میں تاخیر، آٹا مزید مہنگا ہونے کا امکان

ڈاکٹر کرن خورشید کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے باوجود پنجاب میں آٹے کی قیمت میں صرف 8 سے 19 روپے فی کلوگرام اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی قیمتوں میں موجودہ اضافہ کاشتکاروں کو بہتر معاوضہ فراہم کرنے کی حکومتی پالیسی کا نتیجہ ہے۔

سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے مطابق حکومت کے پری کوالیفائیڈ ایگریگیٹرز کسانوں سے 3 ہزار 500 روپے فی 40 کلوگرام کے حساب سے گندم خرید رہے ہیں تاکہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں