اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے ملک میں گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے رواں ماہ 2 اسپاٹ ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لیے عالمی سپلائرز سے بولیاں طلب کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایل ایل کی جانب سے جاری ٹینڈر میں پہلا ایل این جی کارگو 12 سے 16 مئی جب کہ دوسرا 24 سے 28 مئی کے دوران فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ عالمی سپلائرز کے لیے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 مئی مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد موصول ہونے والی پیشکشوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
’’گیس کنکشن حاصل کرنے کیلیے شادی کی شرط عائد‘‘ کس نے کیا یہ انوکھا اعلان؟
پی ایل ایل نے یہ ٹینڈر ملک میں گیس کی طلب اور سپلائی میں توازن برقرار رکھنے کے لیے جاری کیا ہے تاکہ صارفین کو بلا تعطل گیس فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دو اسپاٹ ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لیے بولیاں طلب کی گئی تھیں، تاہم بعد ازاں انھیں منسوخ کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق بولیوں کی منسوخی قطر سے ایل این جی سپلائی بحال ہونے کی امید کے باعث کی گئی تھی۔











