ملک کے مختلف شہروں میں آٹےکی قیمتوں کو پر لگ گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے مختلف  شہروں  میں  آٹے کی قیمتوں کو  پر لگ گئے، ایک ہفتے میں آٹےکا 20کلو کا تھیلا 200  روپے تک مہنگا ہوگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویز کی بنیاد پرحالیہ ایک ہفتے کے دوران حیدر آباد،لاڑکانہ میں آٹےکا 20کلوکا تھیلا200 روپے، سرگودھا 190 اور سکھر میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 160 روپے تک مہنگا ہوا۔

دستاویزکے مطابق ملتان 133 روپے 33  پیسے جب کہ کراچی اور خضدار میں آٹےکے 20 کلو تھیلےکی قیمت میں 100 روپے تک کا اضافہ ہوا۔

اسی طرح کوئٹہ 90 روپے، اسلام آباد67،گوجرانوالا66  اور  راولپنڈی میں آٹےکے 20 کلوتھیلے کی قیمت 40 روپےتک بڑھ گئی۔

ایک لیٹر پیٹرول پر 153 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 116 روپے ٹیکسز اور منافع جات کی وصولی کا انکشاف

دستاویز سےمعلومات ہوتا ہےکہ کراچی میں آٹےکے 20 کلو تھیلے کی قیمت ملک بھر میں سب سے زیادہ2 ہزار  500  روپے تک ہے جب کہ لاہور  میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت ملک  بھر سب  سے کم ایک ہزار 810 روپے تک ہے۔

دستاویز کے مطابق کوئٹہ میں 2 ہزار 450 روپے، حیدر آباد 2 ہزار 440 ، اسلام آباد 2 ہزار 373، پشاور 2 ہزار 350 ، بنوں اور خضدار میں آٹے کے 20 کلو تھیلےکی قیمت 2 ہزار 300  روپے تک ہے۔

اسی طرح  راولپنڈی 2 ہزار 347، فیصل آباد 2 ہزار 250 جب کہ سکھر  اور لاڑکانہ میں آٹےکا 20 کلو کا تھیلا 2ہزار 200  روپے تک ہے۔

دستاویز کے مطابق گوجرانوالا، ملتان، سیالکوٹ2 ہزار133 روپے، بہاولپور 2 ہزار 67  روپے جب کہ سرگودھا میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2 ہزار  روپے تک ہے۔

مزید خبریں