اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ بھی متاثر ہو رہی ہے، اور اسی وجہ سے سونے کے نرخ مسلسل نئی ریکارڈ حدوں کو چھو رہے ہیں۔
رات بھر پنکھا چلا کر سونا، فوائد اور نقصانات کیا ہیں؟ حیران کن حقائق
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں چار ہزار چھ سو روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت چار لاکھ ننانوے ہزار نو سو باسٹھ روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی تین ہزار نو سو تینتالیس روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ چار لاکھ اٹھائیس ہزار چھ سو چھتیس روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی اونس قیمت چھیالیس ڈالر بڑھ کر چار ہزار سات سو چھیہتر ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔











