عوام کیلئے خوشخبری ،سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی آگئی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کیمطابق سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعداب قیمت فی تولہ 2 لاکھ 14 ہزار 700 روپےہو گیا۔

ایسوسی ایشن کیمطابق 514 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 71 روپے کا ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالرز کم ہوااور اب 2042 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 2600 روپے پر مستحکم رہی ۔

مزید خبریں