طورخم بارڈر چھٹے روز بھی بند،پھل سبزیاں خراب ہونے لگیں

پشاور(روشن پاکستان نیوز )پا ک افغان طور خم بارڈر آج چھٹے روز بھی ہر قسم کی دوطرفہ تجارت کیلئے بند ہے ،جس کے باعث پھل اور سبزیاں خراب ہونے لگی ہیں،تفصیلات کے مطابق پاکستانی بارڈر حکام نے طورخم پر تجارت کو ڈرائیوروں کے ویزوں سے مشروط کردیا ہے۔

بارڈر کی بندش پر پاک افغان بارڈر حکام کی ملاقاتیں بھی بے نتیجہ نکلیں،سرحد کے دونوں اطراف فروٹ اور سبزیوں سے بھری ہزاروں گاڑیاں کھڑی ہیں ۔

بارڈر بندش کے باعث گاڑیوں میں پھل اور سبزیاں خراب ہونے لگیں،دوسری جانب ٹرانسپورٹرز نے دونوں اطراف سے بارڈر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔