جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
پیپلز پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اورمعروف سماجی سیاسی شخصیات کی آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

گوجرانوالہ(دلشاد علی)ٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلز پارٹی پی پی 63 ڈاکٹر مہر فیصل چوہدری جنرل سیکرٹری پی پی 63ڈاکٹر ریاض احمد رانااورمعروف سماجی سیاسی شخصیت سابق کونسلر صدریو سی 61 پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر شمعون عاقل گل نے آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی استحکام کو ہمیشہ مقدم اور پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والی شخصیت کا صدر مملکت منتخب ہونا وفاق کیلئے اچھی خبر ہے ۔

اپنے مبارکبادی بیان میں انہوں نے کہا کہ باکمال صلاحیتوں کے مالک جن کی واضح برتری جمہوریت کی جیت ہے ۔

بطور صدر آصف علی زرداری نے پارلیمان اور وزیر اعظم کے منصب کو طاقتور بنایا تھا اور اب تمام ریاستی اکائیوں یکجا کر کے ملک کو خوشحالی کی جانب گامزن کرینگے آصف علی زرداری کا آنا ایوان صدر پارلیمان اور منتخب جمہوری حکومت کی طاقت میں اضافے کا باعث بنے گا۔

انہوں نے آصف علی زرداری کو دوبارہ صدر مملکت بننے پر مبارک باد دی اور مٹھائی بھی تقسیم کی،اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری جمہوریت پسند شخصیت ہیں اور ان کا گزشتہ صدارتی دور آئین کی اصل حالت میں بحالی کا دور تھا۔انہوں نے کہا ہے کہ آصف زرداری ملک کے بہترین صدر ثابت ہونگے۔

انکا دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونا سیاسی انتہاء پسندی کی شکست، صلح و اتحاد اور مفاہمت کی فتح ہے۔ آصف زرداری بہت خداداد صلاحیتوں کے مالک اور محبِ وطن شخصیت ہیں۔

تمام محبِ وطن جماعتوں اور اداروں کو چاہیے کہ ملک و ملت کے وسیع تر مفادات کے لئے اپنے ذاتی اور جماعتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک و ملت کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کے اچھے اقدامات کی کھل کر حمایت اور غلط اقدامات پر مثبت اور تعمیری تنقید کا راستہ اختیار کریں ۔

مزید خبریں