هفته,  23 نومبر 2024ء
آئی ایم ایف منظوری کے بعد بجلی کی نئی قیمت متعارف کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) خصوصی سرمایہ کاری مالیاتی کونسل کی ہدایت کے مطابق پاور ڈویژن نے بجلی کے نئے ٹیرف ڈیزائن کا مسودہ وزارت خزانہ کو ارسال کردیا تاکہ موجودہ ٹیرف نظام کے طور پر ملک کی اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے منظوری حاصل کی جا سکے۔

موجودہ ٹیرف سے معاشی بدحالی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہورہا ہے، 98 فیصد گھریلو صارفین کو 631 ارب روپے کی سبسڈی ، حکومتی حصہ 158ارب، باقی اخراجات صنعتی، تجارتی اور اعلیٰ درجے کے صارفین برداشت کررہے ہیں۔

ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی جس کا اجلاس 3 جنوری کو ہوا، اس سے قبل پاور ڈویژن کے اعلیٰ ذمہ داران کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ بجلی ٹیرف نظام کو اس طرح ترتیب دیں جو اقتصادی سرگرمیاں تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کو 3 جنوری 204 کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ پاور ڈویژن نے پاور ٹیرف ری اسٹرکچر کیلئے اپنا کام مکمل کر لیا اور جلد ہی آئی ایم ایف منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں