بدھ,  25 نومبر 2026ء
 چراغ بری امام سرکار کی مزارِ قائد پر حاضری، فاتحہ خوانی، پاک فضائیہ کے دستے کی سلامی

کراچی: (روشن پاکستان نیوز) چراغ بری امام سرکار و جانشین پیر امام، پیر سید حیدر علی گیلانی نے صاحبزادہ والا شان پیر سید امام علی گیلانی کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دی اور بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔

اس موقع پر پیر سید حیدر علی گیلانی نے کہا کہ قائداعظم نے اللہ تعالیٰ کی مدد سے پاکستان حاصل کیا، جس کی بنیاد اسلام پر رکھی گئی تھی تاکہ مسلمان اپنے دین کے مطابق آزادانہ زندگی گزار سکیں، نہ کہ مسلکی اختلافات میں الجھیں۔

بری امام ہاؤس نورپور شاہاں میں معمول کی سرگرمیاں بحال جاری

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کا پاکستان اتحاد، نظم اور ایمان کے اصولوں پر قائم ہوا۔ امت مسلمہ کی کامیابی اسی میں ہے کہ تمام مسلکی اختلافات سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کی ترقی اور بہتری کے لیے سوچا جائے اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر ایک امت اور ایک قوم کی حیثیت سے آگے بڑھا جائے۔

اس موقع پر خطیب مزارِ قائد قاری شمس الدین اور انچارج مزارِ قائد میجر صادق نے پیر سید حیدر علی گیلانی کا استقبال کیا۔ کراچی میں ان کے میزبان سید تسنیم زیدی اور پیر ہاؤس بری امام سرکار کا عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔

تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

مزید خبریں