بدھ,  25 نومبر 2026ء
بری امام میں 40 سے زائد مبینہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی، پولیس پر سرپرستی کے الزامات

اسلام آباد(راجہ اسرار حسین) شہر اقتدار کے حساس ترین علاقہ صدر،وزیراعظم،سپریم کورٹ،پارلیمنٹ ہاوسز سے ملحقہ آبادی نورپور شاہاں بری امام میں ڈی آئی جی علی وسیم کے احکامات کے باوجود 40 سے زائد ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ آئس ہیروئن افیون گردا شراب فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی جبکہ ایک ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش اعجاز حسین عرف جازی کو گرفتار کرکے مبینہ طور پر ڈیل کے بعد 109 گرام آئس ڈال کر خانہ پوری کر دی گئی ہے اور تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں 40 سے زائد ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں کو تحفظ فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے رواں سال تھانہ سیکرٹریٹ اتنے زیادہ منشیات فروشوں کے باوجود کوئی بھاری برآمدگی کے بجائے تحفظ دینے میں ہی مصروف عمل ہے۔ذرائع کے مطابق سرکاری گاڑی میں بری امام کے منشیات فروشوں کو منشیات سپلائی فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے گشت پر مامور تھانہ سیکرٹریٹ،سی آئی اے اور ڈولفن فورس اپنی اپنی حصہ داری لے کر مجرمانہ چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں جس کی بڑی وجہ عرصہ سے تھانہ سیکرٹریٹ میں تعینات افسران و ماتحت ہیں جن کے رابطے ڈی ایس پی سے لے کر ایس پی تک موجود ہیں نور پور شاہاں کے ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروشوں میں منشیات ڈان سائیں ناصر حسین،سائیں مدثر،سائیں عامر،مبشر حسین عرف بُلو،افضال عرف مکھن،شہزاد عرف گوگی،پشو افغانی،عبداللہ افغانی و دیگر شامل ہیں جو محلہ ڈھکی،اپرا بازار،محلہ لس،رتہ ہوتر،محلہ چھچھار میں عرصہ دراز سے دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ وفاقی پولیس کے ایک حاضر سروس ڈی ایس پی کی منشیات فروشوں سے ملاقاتوں کی ویڈیو وائرل ہونے پر نوکری سے برخاست کیا جا چکا ہے تاہم منشیات کے اڈے بند نہیں ہو سکے حالانکہ وفاقی پولیس نے بری امام میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں کے گھر گرانے کی پالیسی شروع کرکے مذکورہ منشیات فروشوں پر آکر روک رکھی ہے۔اب دیکھنا یہ ہوگا نئے تعینات آئی جی اسلام آبادمحمد سہیل چودھری،نئے تعینات ڈی آئی جی آپریشن علی وسیم اپنے ہی جاری ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں بارے احکامات پر عملدرآمد کرانے میں کامیاب ہوتے ہیں یا ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اختیار کرتے ہیں تاہم روشن پاکستان نیوز “ایک منشیات فروش ایک کہانی” کے عنوان سے مزید سنسنی خیز انکشافات جاری گا۔

 

مزید خبریں