جمعرات,  19 نومبر 2026ء
اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت 2 ٹک ٹاکرز گرفتار

بہاولنگر(کرائم رپورٹر)اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت 2 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کیا گیا ہے، جن پر شہریوں کو ہنی ٹریپ کر کے بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔

پنجاب کے ضلع بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد میں پولیس نے دو ٹک ٹاکرز ساجدہ عرف عروج اور ملائکہ عرف مسکان کو اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق دونوں خواتین پر الزام ہے کہ وہ شہریوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہنی ٹریپ کر کے بلیک میل کرتی تھیں دونوں مبینہ طور پر شہریوں کے خلاف زیادتی کے متعدد مقدمات بھی درج کروا چکی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کے خلاف کارروائی جھوٹے مقدمات کے ذریعے شہریوں کو پھنسانے اور بلیک میل کرنے کے الزامات کے تحت کی گئی ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ بہاولنگر میں اینٹی ریپ قوانین پر مؤثر عمل درآمد پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، اس سلسلے میں ڈی پی او محمد عمران کی ہدایت پر جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

اسلام آبادتھانہ گولڑہ کی حدود سیکٹر ڈی 14 میں غیر قانونی مذبح خانے کا انکشاف — گدھے، کتے، گیدڑ، کچھوے اور نایاب پینگولین کا حرام گوشت برآمد، غیر ملکی باشندہ گرفتار

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار خواتین نے بدنیتی کی بنیاد پر بے گناہ شہریوں کے خلاف من گھڑت مقدمات درج کروائے تھے، جن سے پولیس کا قیمتی وقت ضائع ہوا اور معزز شہریوں کی ساکھ متاثر ہوئی، تھانہ سٹی ہارون آباد پولیس نے ٹھوس شواہد کی روشنی میں دونوں ملزمان خواتین کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

ڈی پی او محمد عمران کا کہنا تھا کہ خواتین کا تحفظ اوّلین ترجیح ہے تاہم جھوٹی درخواستیں دینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مزید خبریں