جمعرات,  19 نومبر 2026ء
جنگ میں ٹیکنالوجی کی انٹری! روبوٹس، ڈرونز اور الیکٹرانک وارفیئر سے یوکرین کا روس پر وار

کیف(روشن پاکستان نیوز) یوکرین نے روسی فوج کی پیش قدمی روکنے کے لیے جدید روبوٹ، فضائی ڈرونز اور الیکٹرانک جنگی نظام کو فوجیوں کے ساتھ ملا کر ایک نئی جنگی حکمت عملی اپنائی ہے، جس کے نتیجے میں مشرقی محاذ پر روسی فوج کی اہم پیشقدمی ناکام بنا دی گئی،’آپریشن ویلادی‘ کے نام سے کی گئی اس کارروائی کو یوکرین کی جنگ میں ایک نایاب فوجی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ آپریشن رواں سال موسم بہار اور گرمیوں کے دوران مشرقی یوکرین کے علاقے خارکیف میں کیا گیا اور گزشتہ ماہ مکمل ہوا، اس دوران یوکرینی فوج نے 277 مربع کلومیٹر علاقہ واپس حاصل کیا اور روسی فوج کو اہم دفاعی شہروں پر مشتمل ’فورٹریس بیلٹ‘ کا گھیراؤ کرنے سے روک دیا، اس کامیابی سے سلوویانسک شہر کو درپیش خطرہ بھی کم ہوا۔

آپریشن میں مشین گنوں، گرینیڈ لانچروں اور دھماکا خیز مواد سے لیس ریموٹ کنٹرول زمینی روبوٹ روسی ٹھکانوں پر حملوں کے لیے استعمال کیے گئے،بعض روبوٹ بارودی سرنگیں صاف کرنے پر مامور تھے، جبکہ ایک موقع پر جنگی روبوٹ کواڈ کاپٹر ڈرونز کے ذریعے روسی فوج کے عقب میں پہنچائے گئے،فضائی ڈرونز نے روسی فوج کی خندقوں اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، جبکہ الیکٹرانک جنگی نظام کے ذریعے دشمن کے ڈرونز اور مواصلاتی رابطوں کو متاثر کیا گیا۔

روس کا فوجی طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک

یوکرینی فوجی کمانڈروں کے مطابق اس حکمت عملی سے کم افرادی قوت کے باوجود بڑی روسی فوج کا مقابلہ کرنے میں مدد ملی۔ آپریشن کے دوران جنگی رابطوں اور ڈرونز کی رہنمائی کے لیے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی فوجی مواصلاتی سروس ’اسٹارشیلڈ‘ بھی استعمال کی گئی۔

تاہم ماہرین کے مطابق یہ کامیابی محدود علاقے تک رہی اور اس سے جنگ کا مجموعی رخ تبدیل نہیں ہوا،رائٹرز آزادانہ طور پر یوکرینی فوج کے جانی نقصان سے متعلق دعوؤں کی تصدیق نہیں کرسکا۔

مزید خبریں