بدھ,  18 نومبر 2026ء
روس کا فوجی طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک

روس(روشن پاکستان نیوز) سائیبیریا میں روس کا ایک فوجی مال بردار طیارہ دورانِ پرواز حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پرواز کے دوران طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔ تاہم، پائلٹ نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے انتہائی شجاعت کا مظاہرہ کیا اور آبادی کو بچانے کے لیے طیارے کا رخ فوری طور پر ایک کھلے میدان کی جانب موڑ دیا، مگر طیارہ زمین پر گرتے ہی مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

حکام کے مطابق حادثے کی ابتدائی سرکاری وجہ تکنیکی خرابی بتائی جا رہی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

اماراتی نیو زایجنسی وام کے مطابق روسی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ حادثے کی ابتدائی وجہ تکنیکی خرابی بتائی گئی ہے۔

طیارہ ایک غیر آباد علاقے کیمیروو میں گرا، روس کے اعلیٰ تحقیقاتی ادارے تحقیقاتی کمیٹی نے حادثے کے بعد پرواز کی حفاظت کے ضوابط کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جو طیارہ حادثات کے بعد معمول کا طریقہ کار ہے۔

مزید خبریں