اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جمعیت علما اسلام کے سربراہ فضل الرحمٰن کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر اسد محمود کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب راولپنڈی میں پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ (PPOD) کے افسران و اہلکاروں اور دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات پر انکوائری جاری ہے۔
سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز اسد محمود کو بطور وزیر اپنے دورِ وزارت (2022-2023) میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر نیب نے طلب کیا ہے۔
عدالت کا لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکم
واضح رہے کہ اس سے پہلے نیب کی جانب سے اسد محمود کو 10 نومبر 2026 کا نوٹس جاری کیا گیا تھا اور انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے اور وکیل کے ذریعے تحریری جواب بھجوا دیا۔
نیب حکام نے اسد محمود کا تحریری جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں 13 نومبر جمعے کی صبح 11 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔
نیب کے نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اسد محمود کی عدم پیشی کی صورت میں قومی احتساب آرڈیننس 1999 کی دفعہ 31 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔











