اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اوگرا کی بجائے پی ایس او اور ایس ایس جی پی ایل کو ایل پی جی سلنڈر گیس قیمت کے تعین کا اختیار دے دیا۔
شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ملک بھر میں اوگرا کی بجائے پاکستان اسٹیٹ آئل اور سوئی سدرن گیس پائپ لائن کمپنی کو ایل پی جی کی قومی قیمت کے تعین کا کلی اختیار دے دیا ہے۔
ایل پی جی سے بھرے جہازوں کے امپورٹ آرڈر دے دیے گئے ہیں جو آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
امید ہے کہ اسی کے نتیجے میں پاکستان بھر میں ایل پی جی کی قیمتیں تیزی سے کمی آئے گی ۔











