تل ابیب(روشن پاکستان نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایران اور اس کی پراکسیز منگل کو ہونے والے انتخابات میں خلل ڈالنے کے لیے حملے کرسکتے ہیں۔
نیتن یاہو نے اپنے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں کہا کہ انٹیلی جنس معلومات سے اشارے ملے ہیں کہ ایران اور اس کی پراکسیز انتخابات میں خلل ڈالنے کے لیے حملوں کی کوشش کرسکتے ہیں۔
اسرائیل میں انتخابات سے قبل نیتن یاہو حکومت کے خلاف بڑا مظاہرہ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فوج دفاعی اور جارحانہ، دونوں طرح کی کارروائیوں کے لیے تیار ہے، انہوں نے مخالفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہمیں آزمانے کی کوشش نہ کریں، آپ کو اس کی غیر متناسب قیمت چکانا پڑے گی۔











