اتوار,  25 اکتوبر 2026ء
اسرائیل میں انتخابات سے قبل نیتن یاہو حکومت کے خلاف بڑا مظاہرہ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

تل ابیب(روشن پاکستان نیوز) اسرائیل میں انتخابات سے قبل ہزاروں افراد نیتن یاہو حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں شہری حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے کیے۔

اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو حکومت کو بڑا چیلنج، 67 ہزار اوورسیز ووٹرز اسرائیل پہنچ گئے

رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں مظاہرین نے 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے سے جڑی نیتن یاہو حکومت کی ناکامیوں کی تحقیقات کے لیے آزاد تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی انتخابات سے صرف 3 روز  پہلے اتنے بڑے حکومت مخالف احتجاج کو نیتن یاہو کے خلاف ریفرنڈم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزید خبریں