اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومت و اپوزیشن کے درمیان جاری مذاکرات کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں، ایمرجنسی کا آپشن زیر غور ہے: طارق فضل چوہدری
اجلاس کے شرکا نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکراتی عمل پر غور کیا، جبکہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن اور حکومتی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات سے شرکا کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر سیاسی صورتحال اور مذاکرات کے مستقبل کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔
شرکا نے رائے دی کہ ملک اس وقت کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس لیے موجودہ سیاسی مسائل کو افہام و تفہیم، باہمی مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر کامران مرتضیٰ، مولانا صلاح الدین ایوبی اور مفتی ابرار سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔










