گجرات(روشن پاکستان نیوز) گجرات کے علاقے برسہ میں 18 نومبر کو مبینہ طور پر مضر صحت نوڈلز کھانے سے لڑکی کی ہلاکت کا واقعہ قتل نکلا۔
ڈی پی او فیصل شہزاد کے مطابق چھوٹی بہن نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر بڑی بہن کو قتل کیا، دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
بھارتی ریاست گجرات میں تیز رفتار گاڑی کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی، 7 افراد ہلاک
ڈی پی او فیصل شہزاد کے مطابق ملزمہ نے بڑی بہن کو نوڈلز میں زہر ملا کر کھلایا، جس کے بعد اسے گلا دبا کر قتل کردیا، ملزمہ نے واقعے کو حادثہ ظاہر کرنے کے لیے خود بھی نوڈلز کھائے تھے۔
فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد 18 سالہ چھوٹی بہن کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، نوڈلز کے نمونے بھی تجزیے کے لیے متعلقہ محکموں کو بھجوائے گئے ہیں۔











