منگل,  29  ستمبر 2026ء
خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں، ایمرجنسی کا آپشن زیر غور ہے: طارق فضل چوہدری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم صوبے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا آپشن زیر غور ہے۔

این اے 168 ضمنی انتخاب، ن لیگی امیدوار منیراقبال چنڑ کی واضح برتری

اپنے بیان میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔ اگر صوبے میں ایمرجنسی نافذ کی جاتی ہے تو صوبائی اسمبلی برقرار رہے گی۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں صوبے کا چیف ایگزیکٹو وفاق کا نمائندہ ہوگا، جو گورنر بھی ہوسکتا ہے، جبکہ اس کا تعلق خیبرپختونخوا سے بھی ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں