نوشکی(روشن پاکستان نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12 دہشتگرد ہلاک کردیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 20 نومبر سے بلوچستان کےضلع نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ میں کارروائیاں کی گئیں جس دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 20 نومبر کو نوشکی میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جس دوران 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 21 نومبر کو سبی میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت روک دی گئی اور کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔
پاک فوج نے جدید فتح تھری سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا
آئی ایس پی آر کے مطابق 22 اور 23 نومبر کو پنجگور اور کیچ میں کارروائیوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا جبکہ کارروائی میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد مارے گئے۔











