هفته,  03 اکتوبر 2026ء
برمودا سے مریض سمیت 6 افراد کو لیکر بوسٹن جانیوالا طیارہ لاپتہ ہوگیا

 برمودا(روشن پاکستان نیوز) بحر اوقیانوس میں  واقع جزیرہ برمودا سے  امریکی ریاست  میسا چوسٹس  کے شہر بوسٹن جانے والا طیارہ (ائیرایمبولینس) لاپتہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق کینیڈین کمپنی کےگلف اسٹریم جی 100 میڈیکل جیٹ میں مریض سمیت 6 افراد  سوار  تھے۔

پائلٹ اور مسافر نے مل کر فلائی دبئی کا طیارہ کیسے بچایا؟

امریکی کوسٹ گارڈ میساچوسٹس کے ساحل اور نانٹکٹ کے سمندری علاقے میں لاپتہ طیارے کو تلاش کر رہے ہیں۔ ایک بڑے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں فضائی اور سمندری ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

طیارہ جزیرہ برمودا سے پرواز بھر کر بوسٹن ائیرپورٹ جارہا تھا،  طیارہ طبی بنیادوں پر ایک مریض کو منتقل کر رہا تھا۔ امریکی وقت کے مطابق رات تقریباً 2 بجے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا اس سے رابطہ منقطع ہوا۔

خیال رہے کہ برمودابحر اوقیانوس میں واقع برطانیہ کا ایک نیم خود مختار غیر ملکی علاقہ (British Overseas Territory) ہے۔ یہ وہی جزیرہ ہے جس سے برمودا ٹرائی اینگل کی پراسرار کہانیاں جڑی ہیں۔

مزید خبریں