ریاض (وقار نسیم وامق) مسجد الحرام کے معروف مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔
شیخ ابراہیم المدنی ایک عرصے سے مسجد الحرام میں اپنی دلنشین آواز میں اذان دے کر مسلمانوں کو نماز کی دعوت دیتے رہے۔
ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد علماء، مشائخ اور مختلف حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے علاوہ سعودی شہریوں اور پاکستانی کمیونٹی نے بھی شیخ ابراہیم المدنی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔











