اتوار,  20  ستمبر 2026ء
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع  کے مطابق بانی پی ٹی آئی  عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان  کو پولیس نے گرفتار کیا۔

ذرائع نے کہا کہ علیمہ خان خان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

عمران خان کی اسپتال منتقلی کیس: سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل کو فوری پیش ہونے کا حکم

دوسری جانب راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔

جیل کے ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل آنے والی خصوصی میڈیکل ٹیم واپس روانہ ہو گئی، پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف خان میڈیکل ٹیم کی سربراہی کر رہے تھے۔

میڈیکل ٹیم میں پمز اسپتال کے ماہر امراضِ چشم سمیت دیگر ڈاکٹرز شامل تھے جبکہ پیرا میڈیکل سٹاف اور طبی معائنے کے لیے ضروری آلات بھی ٹیم کے ہمراہ تھے۔

مزید خبریں