کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
بلوچستان ،سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشتگردجہنم واصل
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد بھی کیا گیا۔











