تھرپارکر(روشن پاکستان نیوز) مٹھی کے گاؤں لونھیار میں ایک بے زبان گدھے کو مبینہ طور پر کلہاڑیوں کے وار کرکے زخمی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
متاثرہ شخص ارشد علی ساند کے مطابق گدھا زمین میں داخل ہوگیا تھا، جس پر گاؤں کے وڈیرے راہب ساند نے اسے مبینہ طور پر گھر کی باڑ میں باندھ کر تشدد کیا۔ مالک نے گدھے کی تلاش کے دوران اسے زخمی حالت میں گھر میں بندھا ہوا پایا۔
شکایت کرنے پر گدھے کے مالک کے بھتیجے غلام مصطفیٰ کو بھی مبینہ تشدد اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعے کے خلاف ارشد علی ساند نے ایس ایس پی تھرپارکر کو درخواست دے کر مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کراچی سمیت جیکب آباد، میرپورخاص، تھرپار کر میں بارش کا امکان
دوسری جانب گدھے پر تشدد کے الزام کی زد میں آنے والے راہب ساند سے رابطے کی کوشش کی گئی، تاہم ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔











