برمنگھم(روشن پاکستان نیوز) انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر پہلی بارہوم سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
برمنگھم میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 130 رنز کا ہدف حاصل کرنے کیلئے اننگز کا آغاز کیا۔
پاکستان کے محمد عباس نے ابتدائی دو وکٹیں حاصل کرکے میچ کو دلچسپ بنادیا تھا تاہم جورڈن کوکس نے 59 اور کپتان جو روٹ نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست ہوئی۔
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے پہلی بار ہوم سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کردیا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 133 رنز بنائے تھے جبکہ انگلینڈ نے 453 رنز بنا کر 320 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ پاکستان ٹیم نے دوسری اننگز میں 449 رنز بنائے اور 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔











