بدھ,  02  ستمبر 2026ء
چین کا اپنے شہریوں کی بیرون ملک منتقل کی گئی رقم پر 20 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان

بیجنگ(روشن پاکستان نیوز) چین نے اپنے شہریوں کی بیرون ملک منتقل کی گئی رقم پر 20 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔

چینی وزارت خزانہ اور ٹیکس حکام کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ شہریوں کو ٹیکس کی تفصیلات ظاہر کرنے اور ادائیگی کے لیے 90 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نے غیرت کے نام پرقتل کیا

آف شور ٹرسٹس ٹیکس میں چینی شہریوں کی جانب سے 2023 سے اب تک منتقل کیے گئے اثاثے بھی شامل ہوں گے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے مالدار افراد کے زیادہ تر بیرون ملک اثاثے ہانگ کانگ اور سنگاپور میں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق چین سے اربوں ڈالر کے اثاثے بیرون ملک منتقل کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں