هفته,  22  اگست 2026ء
ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نے غیرت کے نام پرقتل کیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ گلا منہ کے قتل کے الزام میں والد سمیت پانچ ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی طارق محبوب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں قتل غیرت کے نام پر کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران 100 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کا جائزہ لیا گیا، ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام دستیاب ذرائع استعمال کیے گئے۔

گوجرانوالہ: غیرملکی ٹرانسجینڈر سے شادی کرنے والا نوجوان گرفتار

مقتولہ کے والد فضل، بھائی بشیر، چچا زاد بھائی احسان، والد کے چچا روزی خان اور چچا زاد بھائی کے بیٹے یاسین کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش معلوم ہوا کہ ٹک ٹاکر عائشہ گلامنہ کے قتل کا منصوبہ اس کے والد اور بھائی نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے آبائی علاقہ لوئر دیر میں بنایا تھا۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے عائشہ گلا منہ کیس میں ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

مزید خبریں