راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)پرانا چکڑا، سمدی کالونی کے رہائشی 12 سالہ بچے ارشد ولد محمد جلیل کے لاپتہ ہونے پر اہلِ خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور انہوں نے شہریوں سے بچے کی تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق ارشد 22 جولائی 2026 کو ڈھوک کرم آباد، راولپنڈی سے لاپتہ ہوا۔ لاپتہ ہونے کے وقت بچے نے سفید رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے جبکہ اس کے پاؤں میں پیلے رنگ کی پلاسٹک کی چپل تھی۔
خاندان کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی شخص کو ارشد نظر آئے یا اس کے بارے میں کوئی معلومات حاصل ہوں تو فوری طور پر درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں:
0318-5311305
0318-9210445
اہلِ خانہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اس خبر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ لاپتہ بچے کی تلاش میں مدد مل سکے اور ارشد کو جلد از جلد اس کے گھر والوں تک پہنچایا جا سکے۔











