لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب اسمبلی نے 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور کرلی۔
حکومتی رکن اسمبلی سارہ احمد کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ بچوں کی جسمانی، ذہنی اور اخلاقی نشونما کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔
بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات: سعدیہ امام کی سوشل میڈیا پر پابندی کی درخواست
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیا پرنامناسب موادبچوں کو ذہنی دباؤ اور دیگر خطرات سے دوچار کررہا ہے۔











