منگل,  01  ستمبر 2026ء
ٹائم اسکوائر پر چاقو حملے میں بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک

نیویارک(روشن پاکستان نیوز) نیویارک کے ٹائم اسکوائر پر چاقو حملے میں بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک ہو گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹائمز اسکوائر پر 49 سالہ خاتون نے 2افراد پر اچانک چاقو سےحملہ کیا جس کا نشانہ بینک آف امریکا کی نائب صدر بھی بنیں۔

حملہ آور خاتون پولیس وارننگ کے باوجود چاقو لہراتے ہوئے آگے بڑھتی رہی۔

امریکہ ایران سے آخر کیا چاہتا ہے؟ مارکو روبیو نے واضح کر دیا

میئرنیویارک کا کہنا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور خاتون موقع پر ہلاک ہو گئی جب کہ شدید زخمی بینک آف امریکا کی نائب صدر کو اسپتال لےجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

چاقو حملے میں زخمی شخص اسپتال میں زیرعلاج ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ میئر نیویارک کا کہنا ہے کہ یہ سوچی سمجھی واردات نہیں، خاتون نے اچانک حملہ کیا ہے۔

مزید خبریں