اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور سابق قومی کپتان مصباح الحق نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
مصباح الحق کے قریبی ذرائع کے مطابق سابق کپتان نے سلیکشن کمیٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ان کے استعفے کی وجوہات اور باقاعدہ طور پر استعفیٰ جمع کرانے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مصباح الحق کا نوٹس پیریڈ شروع ہو گا، انہوں نے نوٹس پیریڈ کا پی سی بی کوبتا دیا ہے اور وہ اپنے نوٹس پیریڈ کے بعد پی سی بی سے الگ ہو جائیں گے۔
دوسری جانب دورہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی مسلسل دو میچوں میں شکست کے بعد بھونچال کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا ہے جن میں محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، عامر جمال، علی عثمان، اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
21 سابق عالمی کرکٹ کپتانوں کا عمران کے علاج کیلئے وزیراعظم کو دوبارہ خط
پی سی بی نے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی ریلیز کر دیا ہے۔
ادھر اوپننگ بیٹر امام الحق وطن لوٹ گئے ہیں جو دوسرے ٹیسٹ میچ میں انجری کے باعث میدان میں نہیں اترے تھے، ان کی انجری کو شک کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے اور پی سی بی کی جانب سے انہیں انکوائری کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔











