اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)۔ پیر ہاؤس بری امام سرکار میں محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بسلسلہ جشن عید میلادالنبی کا پروگرام منقعد کیا گیا جس میں ملک کے نامور ثناء خواں نے حضرات بارگاہ سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نظرانہ عقیدت پیش کیا ۔ محفل سجادہ نشین دربار حضرت بری امام سرکار و جانشین دربار عالیہ رتے ہوتر شریف پیر سید محمد علی گیلانی صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوی جس سے سجادہ نشین دربار حضرت بری امام سرکار و جانشین رتے ہوتر شریف پیر سید حیدر علی گیلانی صاحب نے اپنے خصوصی خطاب کرتے ہوے کہا حضور اکرم ۖ کی سیرتِ مبارکہ پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے، ہمیں اپنی زندگیوں کو آپ ۖ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے اور معاشرے میں محبت، امن، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ان کے فکر انگیز اور ایمان افروز بیان سے شرکائے محفل کے دل منور ہوگئے۔محفل کے اختتام پر پیر صاحب نے خصوصی دعا کرائی، جس میں ملک و قوم کی سلامتی، استحکام، خوشحالی، امت مسلمہ کی سربلندی اور فلسطین و کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی۔محفل میلاد کے اختتام پر شرکائے محفل کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔











