هفته,  22  اگست 2026ء
راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں فوج تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت دی گئی، افواج پاکستان کی 3 کمپنیاں 6 ماہ کے لیے راولپنڈی میں تعینات رہیں گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر وفاقی کابینہ نے راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

راولپنڈی: عید میلاد النبیﷺ کے جلوسوں کی سیکیورٹی، ڈاکو ہلاک، 18 جواری گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

اعلامیے کے مطابق فوج ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھے گی، حساس مقامات اور اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی کے انتظامات کو مؤثر بنایا جائے گا۔

مزید خبریں