منگل,  18  اگست 2026ء
‘ تم شور مچانے والی جعلی رپورٹر ہو جو جھوٹی خبریں دیتی ہے’، ٹرمپ سی این این کی صحافی پر برس پڑے

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سی این این کی صحافی پر برس پڑے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سی این این کی صحافی نے سوال کیا تو صدر ٹرمپ نے پہلے نظرانداز کرنے کی کوشش کی اور پھر آپے سے باہر ہوگئے۔

امریکی صدر نے صحافی سے کہا کہ ‘تم بہت شور مچانے والی جعلی رپورٹر ہو جو جھوٹی خبریں دیتی ہے’۔

واشنگٹن میں عشایئے میں فائرنگ کے واقعے سے صدمہ ہوا، جان کر خوشی ہوئی صدر ٹرمپ،خاتونِ اول خیریت سے ہیں: وزیر اعظم

خاتون صحافی صدر سے جنوبی کوریا سے متعلق سوال پوچھتی رہیں تاہم ٹرمپ نے اسے بے ادب کہہ کر نظرانداز کردیا۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ‘یو ایس ایس لنکن پر کھانا کم ہونے سے متعلق خبر بھی سی این این نے دی تھی جو جھوٹی خبر ہے اور دعویٰ کیا کہ یو ایس ایس لنکن پر ہر چیز ٹھیک ہے’۔

مزید خبریں