اتوار,  16  اگست 2026ء
جان بچانے والی 52 نئی ادویات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز): ڈریپ کی جانب سے جان بچانے کے لیے منظور کردہ 52 نئی ادویات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آ گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جان بچانے والی 52 نئی ادویات کی قیمتیں رواں ماہ مقرر ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر صحت، ڈریپ حکام کی ملاقات طے پا گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر صحت، خزانہ اور سی ای او ڈریپ کل ملاقات کریں گے۔ اس اہم ملاقات میں ہارڈ شپ کیسز، 52 نئی ادویات قیمتوں پر بریفنگ دی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ حکام کا وزیراعظم سے ملاقات کا مقصد 52 ادویات، ہارڈ شپ کیسز پر حمایت حاصل کرنا ہے۔

جن امراض کی نئی دواؤں کی منظوری دی گئی ہے، ان میں کینسر، شوگر، ہیموفیلیا، آٹو ایمیون ڈس آرڈر، انتہائی نگہداشت، سنگین انفیکشن، امراض خون، ہنگامی علاج میں استعمال کی ادویات شامل کی ادویات شامل ہیں۔

ڈارون ٹیسٹ: نویں نمبر کی ٹیم بنگلادیش نے پہلے نمبر والے آسٹریلیا کو اپ سیٹ شکست دیدی

ڈریپ پالیسی بورڈ، پرائسنگ کمیٹی 52 نئی ادویات کی منظوری دے چکی ہے جب کہ کیبنٹ ڈرگ پرائسنگ کمیٹی نے 24 جولائی کو 52 نئی ادویات کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ پرائسنگ کمیٹی، ڈریپ نئی ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت کا تعین بھی کر چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف امراض کی 100 کے قریب ادویات کے ہارڈ شپ کیسز زیر التوا ہیں۔ کابینہ سے منظوری پر ڈریپ نئی ادویات کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

مزید خبریں