بدھ,  28 اکتوبر 2026ء
اسرائیل میں انتخابات کے بعد ووٹو ں کی گنتی جاری، واضح اکثریت کسی کو نہ ملنے کا امکان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسرائیل میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

مختلف ایگزٹ پولز کے مطابق انتخابات میں کوئی واضح فاتح نہیں ہو گا،  بعض پولز کے مطابق اپوزیشن اتحاد کو وزیر اعظم نیتن یاہو کے اتحادپر معمولی برتری حاصل ہو سکتی ہے۔

اپوزیشن اتحاد 52 یا 53 نشستیں حاصل کر سکتا ہے جبکہ نیتن یاہو کا اتحاد 50 نشستیں جیت سکتا ہے۔

ایک اور ایگزٹ پول کے مطابق نیتن یاہو اور حریف گادی آئزنکوٹGadi Eisenkot کے بلاک برابر ہیں جبکہ ایک پول میں نیتن یاہو اتحاد کو برتری کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

عرب جماعتوں کی بھی نمایاں کامیابی کا امکان ہے،   عرب حامیوں کی جانب سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے جانے کے باعث ’رام‘ (Ra’am) اور ’جوائنٹ لسٹ‘ (Joint List) جماعتیں 18 نشستیں جیت سکتی ہیں۔

ایران 1979 سے امریکا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، وہ ہزاروں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے: ٹرمپ

آئزن کوٹ نے دفاعی اسٹیبلشمنٹ کو بتایا کہ نیتن یاہو عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں، بولے اسرائیلی عوام نے تبدیلی کے حق میں اور نیتن یاہو کے خلاف ووٹ دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطا بق الیکشن کے حتمی نتائج میں کئی دن لگ سکتے ہیں، حکومت سازی میں بھی طویل وقت لگ سکتا ہے اور اس دوران نیتن یاہو بطور نگراں وزیر اعظم اقتدار میں رہیں گے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی 120 نشستوں پر حکومت بنانے کے لیے کم از کم 61 نشستوں کی اکثریت درکار ہوگی۔

مزید خبریں