لاہور(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنہوں نے صوبے کے ہر طبقے کے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے متعدد فلاحی پروگرام متعارف کرائے ہیں۔
ان ہی فلاحی پروگرامز میں ایک ’’مریم کو بتائیں‘‘ ہے۔ اس پروگرام کے تحت مستحق افراد کو مالی امداد کے علاوہ، علاج میں مدد، وہیل چیئرز، بیساکھی، الیکٹرک بائیک اور ہیئرنگ ایڈ کی فراہمی جاری ہے۔
باریک واردات کی ماسٹر مائند پیپلز پارٹی دھاندلی کا رونا رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
جاری اعلامیے کے لیے مطابق اب تک اس پروگرام کے تحت 80 ہزار سے زائد افراد کو کی مالی معاونت کی جا چکی ہے اور 10 ہزار روپے تک کی مالی مدد سمیت تمام سہولتیں گھر کی دہلیز پر پہنچائی جا رہی ہیں۔ اگر آپ بھی اس پروگرام کی اہلیت پر پورا اترتے ہیں اور یہ مدد گھر بیٹھے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو رجسٹریشن کے لیے نمبر ’’1000‘‘ پر کال کریں یا ویب سائٹ mkb.punjab.gov.pk پر اپلائی کریں۔











