منگل,  28 جولائی 2026ء
ٹرک اور رکشے میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

فیصل آباد(روشن پاکستان نیوز) فیصل آباد میں خانوآنہ بائی پاس چوک پر ایک تیز رفتار ٹرک اور رکشے کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں منظور حسین، شہناز بی بی اور 4 سالہ بچہ محمد عدنان شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

زخمی ہونے والوں میں 25 سالہ مصطفیٰ، 35 سالہ صغریٰ اور 35 سالہ سکینہ شامل ہیں۔

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل فیصل آباد سے گرفتار

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں