هفته,  25 جولائی 2026ء
سعودی عرب کی توانائی تنصیبات پر ممکنہ حملوں پر سحر کامران کا اظہار تشویش، تحمل اور مذاکرات پر زور
سعودی عرب کی توانائی تنصیبات پر ممکنہ حملوں پر سحر کامران کا اظہار تشویش، تحمل اور مذاکرات پر زور

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے سعودی عرب کی توانائی تنصیبات کو ممکنہ طور پر نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

اپنے بیان میں سحر کامران نے کہا کہ اہم توانائی تنصیبات پر حملے پہلے سے کشیدہ صورتحال کو مزید خطرناک بنا سکتے ہیں۔ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے کھڑا رہا ہے اور تمام فریقین سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

سحر کامران کی پنجاب حکومت پر تنقید، متوازن ترقی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ تیل کی تنصیبات پر کسی بھی قسم کے حملے سے خطے میں عدم استحکام بڑھ سکتا ہے اور عالمی توانائی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ سحر کامران نے زور دیا کہ کشیدگی میں کمی اور مذاکرات ہی مسائل کے حل کا ذمہ دارانہ راستہ ہیں، جبکہ انہوں نے سعودی عوام کی حفاظت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

مزید خبریں