اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم اینڈی برنہم کو عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے سوشل میڈیا پیغام میں سحر کامران نے کہا کہ وہ وزیراعظم اینڈی برنہم کے لیے ان کی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کی خواہاں ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کے عوام کے لیے امن، خوشحالی اور پائیدار استحکام کی دعا بھی کی۔
اینڈی برنہم نے برطانیہ کی وزارتِ عظمیٰ سنبھال لی، 10 سالہ اصلاحاتی منصوبے کا اعلان
سحر کامران نے اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ نئی برطانوی حکومت کے دور میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے۔











