منگل,  07 جولائی 2026ء
پیٹرول پیچھے سے ہی مہنگا آ رہا، عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہوگی تو فائدہ عوام کو منتقل کرینگے: وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر  پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت کم ہو گی تو فائندہ عوام کو منتقل کریں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر  پیٹرولیم نے کہا کہ قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کے سامنے سارے حقائق رکھے، خام تیل کی قیمت بالکل جنگ سے پہلے والی سطح پر آ گئی ہے تاہم جو پیٹرول ہم درآمد کرتے ہیں اس کی قیمت آج بھی جنگ سے پہلے کی قیمت سے 15 ڈالر زائد ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ ہم 70 سے 80 فیصد پیٹرول درآمد کرتے ہیں، پیٹرول پیچھے سے ہی مہنگا آ رہا ہے، جب گنجائش بنی تو وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمت 70 سے 80 روپے کم کی اور اگر عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت مزید کم ہو گی تو فائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگی صورتحال کے دوران اسٹریٹجک اسٹوریج اور وسائل نہ ہونے کے باوجود کام چل گیا، اسٹریٹیجک ذخائر پر ایک عالمی اسٹڈی کال کی تھی جس پر 2 فرمز کام کر رہی ہیں۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ جب تک پیسے نہیں دیں گے کمپنیاں کیسے تیل و گیس تلاش کریں گی۔

حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر کتنی لیوی، ٹیکس اور مارجنز وصول کر رہی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

یاد رہے 4 جولائی کو  حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 97 پیسے جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی کی تھی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد  پیٹرول کی نئی قیمت297 روپے 53 پیسے فی لیٹر جبکہ  ڈیزل کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہے۔

مزید خبریں