کراچی(روشن پاکستان نیوز) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 143 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 72 ہزار 887 روپے ہوگیا ہے۔
پاکستان میں سونا سستا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کی کمی ہوئی تھی











