منگل,  07 جولائی 2026ء
میاں محمود نے 9 مئی مقدمے میں سزا کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز)  پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید نے 9 مئی کے مقدمے میں ملنے والی سزا کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

میاں محمود الرشید نے وکیل سکندر ذوالقرنین کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جس میں کہا گیا ہےکہ مغلپورہ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں سزا حقائق کے برعکس سنائی گئی۔

درخواست گزار محمود الرشید نے اپیل میں کہا کہ ریکارڈ پر میرے خلاف کوئی شواہد نہیں لہٰذا عدالت 10 سالہ قید کی سزا کالعدم قرار دے۔

فارورڈ بلاک نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ 20 جون کو ٹرائل کورٹ نے میاں محمود الرشید کو کوٹ لکھپت جیل میں قید کی سزا سنائی تھی۔

مزید خبریں