منگل,  07 جولائی 2026ء
حج 2027 : 15 دن میں رجسٹرڈ عازمین حج کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن میں پندرہ دن میں رجسٹرڈعازمین حج کی تعدادڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں حج 2027 کی رجسٹریشن شروع ہونے کے محض 15 دنوں کے اندر رجسٹرڈ عازمینِ حج کی مجموعی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

گزشتہ روز ہی ریکارڈ 12 ہزار 880 عازمین نے گھر بیٹھے اپنی ڈیجیٹل رجسٹریشن مکمل کی، جبکہ وزارت نے اگلے مرحلے میں حج واجبات بھی آن لائن ہی وصول کرنے کا عندیہ دیا ۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجماننے بتایا کہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا تیار کردہ جدید ‘حج مینجمنٹ سسٹم’ عازمین کے لیے رابطے اور معلومات کا انتہائی آسان ذریعہ بن گیا ہے، جس کی بدولت شہری ‘پاک حج’ موبائل ایپ یا پورٹل کے ذریعے بغیر کسی دشواری کے رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔

ڈھائی لاکھ سے زائد رجسٹرڈ عازمین میں سے 1 لاکھ 87 ہزار عازمین نے سرکاری حج اسکیم کا انتخاب کیا جبکہ 63 ہزار عازمین نے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج پر جانے کو ترجیح دی۔

وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق رواں سال عازمینِ حج میں غیر معمولی طور پر پڑھے لکھے اور ڈگری ہولڈرز افراد کی بڑی تعداد سامنے آئی ہے، جن میں 3 ہزار سے زائد عازمین پی ایچ ڈی کی اعلیٰ ترین ڈگری کے حامل ہیں، 45 ہزار عازمین نے ماسٹرز کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے جبکہ 60 ہزار عازمین بیچلرز ڈگری ہولڈرز ہیں۔

مورگاہ کی سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے حاجی طاہر محمود کے اعزاز میں استقبالیہ، حج کی سعادت پر مبارکباد

عمر کے لحاظ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس بار حج کے لیے عزم رکھنے والوں میں سب سے بڑا اور نمایاں گروپ 33 سے 44 سال کی عمر کے افراد کا ہے، جن کی تعداد 76 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل سسٹم کی کامیابی کی وجہ سے عازمین کو بینکوں کے چکر کاٹنے اور لمبی لائنوں میں لگنے سے نجات مل گئی ہے، اور آنے والے دنوں میں اس تعداد میں مزید بڑے اضافے کی توقع ہے۔

مزید خبریں