منگل,  07 جولائی 2026ء
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راجہ ضمیر الدین احمد کی وزیرِ توانائی عبد الرحمن کانجو سے ملاقات، بجلی کے مسائل کے فوری حل کی ہدایت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان راجہ ضمیر الدین احمد نے وفاقی وزیرِ توانائی عبد الرحمن کانجو سے ملاقات کی اور اپنے علاقے کو درپیش بجلی کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران راجہ ضمیر الدین احمد نے بجلی کی فراہمی، کم وولٹیج، لوڈشیڈنگ اور دیگر متعلقہ مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے وزیرِ توانائی سے مطالبہ کیا کہ عوامی مشکلات کے پیش نظر ان مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

وفاقی وزیرِ توانائی عبد الرحمن کانجو نے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ بجلی سے متعلق شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر جائزہ لے کر جلد حل یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر عبد الرحمن کانجو نے راجہ ضمیر الدین احمد کی سیاسی اور جماعتی خدمات کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ ضمیر الدین احمد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بانی اراکین میں شامل ہیں اور پارٹی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ راجہ ضمیر الدین احمد نے طویل عرصے سے پارٹی کے لیے خدمات انجام دی ہیں اور ان کی سیاسی وابستگی، جدوجہد اور عوامی خدمت قابلِ تحسین ہے۔

ایڈوکیٹ راجہ ظمیر کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا چکوال سیلاب متاثرین کی مدد پر شکریہ

راجہ ضمیر الدین احمد نے وزیرِ توانائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ متعلقہ ادارے ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے علاقے کے بجلی کے مسائل جلد حل کریں گے۔

مزید خبریں